بونگ پائے کی نہاری

بونگ پائے کی نہاری

bong pieya ki nihari

 اجزاء
گوشت تین کلو پائے دو عدد نلیاں 4چار سرخ مرچ 100گرام دھنیا 50گرام لہسن 40گرام نمک 60گرام دہی 500گرام ادرک 20گرام گرم مصالحہ 10گرام پیاز 250گرام ہلدی 9گرام گھی 500گرام آٹا 70گرام ہری مرچ 50گرام لیموں 6عدد

 ترکیب:
گوشت لیموں کے پانی سے خوب اچھی طرح دھولیجئے۔ سرخ مرچ دھنیا اور آدھی پیاز ڈال کر لہسن کے جوؤں، ہلدی اور نمک کو پانی میں پیس کر مصالحہ تیار کر لیجئے۔ اب آدھا گھی چولہے پر رکھ کر کڑ کڑائیں اور باقی پیاز کے لچھے تیل میں لال کر کے نکال لیجئے۔ پھر اس گھی میں آدھا مصالحہ اور گوشت ڈال کر چند منٹ تک بھونئے، اس کے بعد پتیلی ڈھانپ کر پکنے دیں۔ جب اس کا پانی خشک ہو جائے تو لال کی ہوئی پیاز پیس کر دہی اور آٹے سمیت پتیلی میں ڈال کر خوب بھونئے اس کے بعد پانی بقدر شوربا ڈال کر پتیلی کا منہ آٹے سے بند کر دیں۔ دو گھنٹے تک کوئلوں پر پکائیے پھرپتیلی کھولئے اور آٹے کا دودھ نکال کر اس میں ڈال کر تیز آنچ پر جوش دیں جب شوربہ گاڑھا ہو جائے تو باقی آدھا گھی کا بگھار دے دیجئے اور پتیلی چولہے سے اتار کر کتری ہوئی ادرک اور ہری مرچ اور پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑکنے کے بعد اوپر سے لیموں نچوڑ دیجئے

Advertisements